وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج وزیردفاع کا عہدہ سنبھال لیا۔انہیں مسٹر منوہر پریکر کی جگہ پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے،جنہوں نے گوا
کے
وزیراعلی بنائے جانے کے بعدمرکزی وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔مسٹر جیٹلی نے یہاں ساؤتھ بلاک میں تقریباً سوا گیارہ بجے وزیر دفاع کی اضافی ذمہ داری سنبھالی۔